چوتھا ون ڈے، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:30

چوتھا ون ڈے، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے دی

لیڈز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12ستمبر ۔2015ء ) چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز برابر کر دی ۔ کینگروز کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

ہدف کے حصول کے لیے جب انگلینڈ نے بلے بازی کا آغاز کیا تو آسٹریلیا کی طرح انگلینڈ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا لیکن انگلش کپتان این مورگن کی شاندار بلے بازی کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم نے میچ میں با آسانی فتح سمیٹ لی۔

میچ وننگ پرفارمنس پر این مورگن کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمننز نے 4، مچل مارش نے 2 اور میکس ویل نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ انگلینڈ کی چوتھے ون ڈے میں فتح کیساتھ 5 میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہو گئی ہے ۔