لاہور : حرم شریف کرین حادثہ، ٹویٹر پر PrayForMakkaha# ٹاپ ٹرینڈ رہا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:37

لاہور : حرم شریف کرین حادثہ، ٹویٹر پر PrayForMakkaha# ٹاپ ٹرینڈ رہا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 ستمبر 2015ء) : حرم شریف میں کرین حادثے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر PrayForMakkaha# ٹاپ ٹرینڈ میں رہا جس میں ٹویٹر صارفین بالخصوص مسلمانوں نے عازمین حج کی حفاظت کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر تمام صارفین حادثے کا شکار ہونے والے عازمین حج کے لیے دعائیں کرتے رہے جبکہ شہید ہونے والے افراد کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں. یاد رہے کہ گذشتہ روز حرم شریف میں کرین حادثہ ہوا. کرین گرنے کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 107 عازمین حج شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں.

متعلقہ عنوان :