ایکشن سے بھرپور امریکن کرائم ڈرامہ فلم’سیکاریو‘کا نیا ٹریلرریلیز

ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:39

ایکشن سے بھرپور امریکن کرائم ڈرامہ فلم’سیکاریو‘کا نیا ٹریلرریلیز

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)ایکشن سے بھرپور امریکن کرائم ڈرامہ فلم’سیکاریو‘کا نیا ٹریلرریلیز کردیا گیا ۔ڈینس ویلینیو کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایری زونا سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو ڈرگ مافیاکے تعاقب میں میکسیکو جا پہنچتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں ایمیلی بلنٹ،بینیسیو ڈیل ٹورو،جوہن برولین،ڈینیل کولویااور جافری ڈونوون سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔مولی اسمتھ اور باسل لوانک کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم 18ستمبر کو سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی جائیگی۔