اسلام آباد ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹس فورس نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام دی، مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 70 کیپسول برآمد

ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد میں بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 70 کیپسول برآمد کر لئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد میں بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹس فورس نے شبے کی بنیاد پر ایک مسافر کے پیٹ کی سکینگ کے دوران ہیروئن کے 70 کیپسول برآمد کر لئے ۔ اینٹی نارکوٹس فورس کے مطابق مسافر منشیات کو پاکستان سے اٹلی اسمگلنگ کرنا چاہتا تھا جس کو اے این ایف نے بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ناکام بنا دیا ۔

متعلقہ عنوان :