معاوضوں کا تنازع،آسٹریلیا ویمن فٹ بال ٹیم کا دورہ امریکہ منسوخ

ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:44

معاوضوں کا تنازع،آسٹریلیا ویمن فٹ بال ٹیم کا دورہ امریکہ منسوخ

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) فٹ بال فیڈریشن آسٹریلیا (ایف ایف اے) سے معاوضوں کے تنازع کے باعث آسٹریلوی ویمن فٹ بال ٹیم کا دورہ امریکہ منسوخ ہو گیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم نے رواں ماہ 17 اور 20 ستمبر کو عالمی چیمپئن امریکن ٹیم سے دو میچز کھیلنا تھے۔ معاوضوں کے تنازع پر ویمن فٹ بالرز نے تربیتی کیمپ میں شرکت سے بھی بائیکاٹ کر دیا تھا اور اسی وقت آسٹریلوی ٹیم کا دورہ امریکہ مشکوک ہو گیا تھا۔