ارجنٹائن ، بارسلونا فٹ بال سٹار لیونل میسی دوسرے بیٹے کے باپ بن گئے

ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:46

ارجنٹائن ، بارسلونا فٹ بال سٹار لیونل میسی دوسرے بیٹے کے باپ بن گئے

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12ستمبر ۔2015ء ) ارجنٹائن اور بارسلونا فٹ بال سٹار لیونل میسی دوسرے بیٹے کے باپ بن گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق لیونل میسی جمعرات کے روز ارجنٹائن کی نمائندگی کرنے کے بعد بارسلونا فٹ بال کلب واپس پہنچے تھے جہاں انہیں جمعے کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لینا تھا تاہم اسی دن ان کی گرل فرینڈ اینٹونیلا روکوزو نے دوسرے بیٹے میٹیو کو جنم دیا جس کے باعث انہیں وہ سیشن چھوڑنا پڑا ۔

(جاری ہے)

بارسلونا کے کوچ لوئیس انریقے کاکہنا تھا کہ ٹریننگ سیشن میں حصہ نہ لینے کے باوجود ہفتے کو ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف شیڈول میچ کے لیے دستیاب ہوں گے ۔ میسی اور ان کی گرل فرینڈ اینٹونیلا روکوزو ایک دوسرے کو بچپن سے جانتے ہیں اور 2008ء سے دونوں ساتھ ہیں ،ان کا پہلا بیٹا تھیاگو نومبر میں 3سال کا ہوجا ئے گا ۔