سعودی عرب : حرم شریف میں جائے حادثہ کو دو دن قبل ہی نمازیوں کے لیے کلئیر کیا گیا تھا۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:50

سعودی عرب : حرم شریف میں جائے حادثہ کو دو دن قبل ہی نمازیوں کے لیے کلئیر ..

سعودی عرب (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 ستمبر 2015 ء) : گذشتہ رات مسلمانوں کے مقدس ترین مقام حرم شریف میں تیز ہوا، شدید بارش اور ژالہ باری کے باعث تعمیراتی کرین گرنے کے نتیجے میں 107 عازمین حج شہید جبکہ 200 سے زائد زخمی ہو ئے. عینی شاہدین کے مطابق حادثہ مکہ المکرمہ میں جاری توسیعی کام کے دوران صفا اور مروہ کے درمیانی مقام پر نماز عشاء سے قبل پیش آیا.

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جائے حادثہ کو دو روز قبل ہی نمازیوں کے لیے کلئیر کروایا گیا تھا. تعمیراتی کام کے لیے نصب کی گئی کرین مسجد الحرام کی چھت کو چٍیرتی ہوئی اس وقت گری جب عازمین حج بڑی تعداد میں وہاں موجود تھے. سعودی حکام کے مطابق حادثہ کے وقت بڑی تعداد میں عازمین حج کا جائے حادثہ پر موجود ہونا ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کرتا ہے، جبکہ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثہ کے وقت حرم شریف میں کم از کم 20 سے 30 ہزار عازمین حج موجود تھے.