قومی کبڈی چیمپئن شپ 10 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:53

قومی کبڈی چیمپئن شپ 10 اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)پاکستان کبڈی فیڈریشن (پی کے ایف) کے زیر اہتمام 13 ویں قومی کبڈی چیمپئن شپ 10 سے 14 اکتوبر تک جناح سٹیڈیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی، پاکستان آرمی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

پی کے ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آرمی، ایئر فورس، نیوی، واپڈا، پولیس، کے پی کے، پنجاب سندھ، بلوچستان اور اسلام آباد شامل ہے۔