لاہور : گورمے فوڈز نے سلک بنک کے شئیر ز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 ستمبر 2015 12:10

لاہور : گورمے فوڈز نے سلک بنک کے شئیر ز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی۔

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 ستمبر 2015 ء) : گورمے فوڈز نے سٍلک بنک کے شئیرز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کر دی. تفصیلات کے مطابق گورمے فوڈز نے سٍلک بنک میں 3.7 بلین خرچ کرنے کی دلچسپی کا اظہار کیا ہے. سٍلک بنک نے اس سے قبل مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی بنکنگ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی تھی. سرکاری ذرائع کے مطابق اس ضمن میں گورمے فوڈز اور سٍلک بنک کی انتظامیہ کے مابین مذاکرات طے پا گئے ہیں.

جس کے تحت اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے منظوری کے بعد گورمےفوڈز کو سٍلک بنک میں یققینی طور پر شئیرز دئے جائیں گے. سرکاری ذرائع کےمطابق اس قسم کے سرمایہ کاروں کو سٍلک بنک کی جانب سے خوش آمدید کہا جا رہا ہے.

(جاری ہے)

تاہم اس کے لیے عارف حبیب کا نام زیر غور ہے جنہوں نے سرمایہ کاری کے لیے 6 بلین روپے دینے کا کہا تھا جس کے بعد بنک کا مجموعی کیپٹل 16 بلین روپے ہو جائے گا جو کہ سینٹرل بنک سے کہیں زیادہ ہے.

البتہ عارف حبیب کے ساتھ ہی معاہدہ کرنا بنک کے لیے ترجیح ہے کیونکہ عارف حبیب معاشی طور پر مستحکم ہیں جبکہ ان کی ساکھ سمیت معاشی مارکیٹ میں ان کا تجربہ بھی خاصا زیادہ اور اچھا رہا ہے. اگر ایسا ہوا تو سٍلک بنک کو گورمے فوڈز کے ساتھ کی گئی ڈیل کو ختم کرنا ہو گا. جبکہ سٍلک بنک میں سرمایہ کاری گورمے فوڈز کے لیے ایک اچھی شروعات ثابت ہو گی کیونکہ اس کے باعث گورمے فوڈز کو نہ صرف منافع ملے گا بلکہ اپنے بزنس کو بڑھانے کے لیے رقم اور کریڈٹ سہولت بھی میسر ہو گی.

متعلقہ عنوان :