بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کریگی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 12:20

بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کریگی

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم رواں ماہ بھارت کا دورہ کریگی ‘ مہمان ٹیم دورے کے دوران تین ون ڈے اور دو تین روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے مطابق بنگلہ دیشی اے کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق بھارت اے کیخلاف اپنا پہلا ون ڈے کرکٹ میچ 16 ستمبر کو کھیلے گی، دوسرا میچ 18 ستمبر کو کھیلے گی اور تیسرا میچ 20 ستمبر کو کھیلے گی اس کے بعد بنگلہ دیش اے ٹیم 22 سے 24 ستمبر تک رانجی ٹرافی چمپئن ز کرناٹکا کے خلاف تین روزہ میچ کھیلے گی جبکہ بنگلہ دیش اے اور بھارت اے کے درمیان تین روزہ میچ 27 سے 29 ستمبر تک کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :