جہلم، گرلز ہائی سکول ڈومیلی میں ڈینگی بچاؤ سپرے کے دوران 25 طالبات بے ہوش،ہسپتال منتقل

ہفتہ 12 ستمبر 2015 12:38

جہلم، گرلز ہائی سکول ڈومیلی میں ڈینگی بچاؤ سپرے کے دوران 25 طالبات بے ..

جہلم ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈومیلی میں ڈینگی بچاؤ سپرے کے دوران 25 طالبات بے ہوش ہوگئیں ، طالبات کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لے کر مشیر صحت ، سیکرٹری صحت اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی اور بغیر حفاظتی انتظامات سپرے کرنے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈومیلی میں ڈینگی بچاؤ سپرے کرنے کے دوران سکول میں موجود 25 سے زائد طالبات بے ہوش ہوگئیں ۔ طالبات کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لے کر مشیر صحت ، سیکرٹری صحت اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔ وزیراعلیٰ نے بغیر حفاظتی انتظامات سپرے کرنے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے متاثرہ طالبات کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا واقعہ ناقابل برداشت ہے ، کوتاہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔