سپریم کورٹ کے آئندہ عدالتی ہفتے میں اسلام آباد کیلئے 4 اور کراچی کیلئے 1 بنچ تشکیل دیدیا گیا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 12:38

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) سپریم کورٹ کے آئندہ عدالتی ہفتے میں اسلام آباد کیلئے 4 اور کراچی کیلئے 1 بنچ تشکیل دیدیا گیا ، بنچ نمبر 1 چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ، جسٹس مشیر عالم ، جسٹس عمر عطاء بندیال پر مشتمل ہوگا ، بنچ نمبر 2 جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس دوست محمد ، بنچ نمبر 3 جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، بنچ نمبر 4 جسٹس اعجاز چوہدری اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل ہوگا جبکہ بنچ نمبر 5 جسٹس سرمد جلال اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل ہوگا جو کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا ۔