پاکستانی قونصل جنرل آفتاب کھوکھر نے حرک پاک میں کریم حادثے میں اٹھارہ پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 12:51

جدہ/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل آفتاب احمد کھوکھر نے حرم پاک میں کرین حادثے میں اٹھارہ پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل آفتاب احمد کھوکھر نے مکہ مکرمہ میں مختلف ہسپتالوں کے دورے کے بعد اٹھارہ پاکستانیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، زخمی پاکستانی مکہ کے شاہ فیصل ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق پاکستانی قونصل جنرل نے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا حکام نے زخمی ہونے والے بارہ پاکستانیوں کے نام جاری کئے ہیں جن میں انعام صفدر، اللہ نواز، امبروبی بی، تاجراں بی بی، نویدہ زہرا، نذرحسین، زاہد شاہ، تسلیم احمد، بخت ملیح خان، زرینہ پروین، صداقت بیگم، اورقدر گل شامل ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے پاکستانی سفیر کو ہسپتالوں میں زخمیوں کی عیادت کرنے کا حکم دیا۔

وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل حج ابو عاکف کو سعودی حکام سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کی۔ وزارت مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ حادثے میں 50 پاکستانی زخمی ہوئے جن میں 7 کی حالت نازک ہے۔قونصل جنرل پاکستان آفتاب کھوکھر نے بتایا کہ حادثے میں 15 پاکستانی زخمی ہوئے۔ادھر پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا کہ وہ سوگوار خاندانوں کے غم کے برابر کے شریک اور زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے۔

متعلقہ عنوان :