نیو یارک پولیس نے سابق پیشہ ور ٹینس کھلاڑی جیمز بلیک کو غلطی سے گرفتار کرنیکی ویڈیو جاری کردی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 12:55

نیو یارک پولیس نے سابق پیشہ ور ٹینس کھلاڑی جیمز بلیک کو غلطی سے گرفتار ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)امریکہ کے شہر نیو یارک میں پولیس نے سابق پیشہ ور ٹینس کھلاڑی جیمز بلیک کو غلطی سے گرفتار کرنے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔جیمز بلیک یوایس اوپن میں شرکت کیلئے اپنی منزل کی جانب گامزن کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار نے انھیں اچانک دبوچ لیا اور سڑک پر گرانے کے بعد انھیں ہتھکڑیاں لگادیں۔جیمز بلیک کے ساتھ اس طرح کا سلوک کرنے والے افسر کی شناخت جیمز فریسکیٹور کے نام سے ہوئی ہے۔

جیمز فریسکیٹور پر ماضی میں بھی شہریوں کے ساتھ بداخلاقی کے الزامات لگ چکے ہیں۔نیو یارک پولیس کے کمشنر ولیم بریٹھن کے مطابق بلیک مشتبہ ملزم کے جڑواں لگ رہے تھے۔ انھوں نے واقعہ کے بعد بلیک سے معافی مانگی ہے۔جیمز بلیک نے الزام لگایا ہے کہ جب اہلکار نے انھیں زمین پر گرایا تو اس نے طاقت کا نامناسب استعمال کیا۔

(جاری ہے)

نیویارک ریڈیو اسٹیشن کے مطابق فریسکیٹور جو کہ مقدمے کی تحقیقات تک ڈیسک ڈیوٹی پر ہیں، ماضی میں ان کے خلاف شہریوں کی پانچ شکایات آچکی ہیں جس میں طاقت کا بے جا استعمال بھی شامل ہے۔

نیویارک میں پولیس کمشنر ولیم بریٹھن کا کہنا تھا کہ اس کی ذاتی ذندگی میں سے چند معلومات میڈیا پر آچکی ہیں ہماری تحقیقات ان کے ماضی پر انحصار کریں گی۔بلیک جو خود ایک مخلوط نسل سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے کہاکہ حادثے میں نسلی محرکات بھی شامل ہو سکتے ہیں کیونکہ تمام اہلکار گورے ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ میرا بنیادی تعلق طاقت کے بے جا استعمال پر ہے اور اس کیلئے معافی کافی نہیں ۔

نیو یارک پولیس نے سابق پیشہ ور ٹینس کھلاڑی جیمز بلیک کو غلطی سے گرفتار ..