فحش ویب سائٹ دیکھنا اور فحش فلمیں بنانا قانونی طور پر جُرم ہے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 ستمبر 2015 12:58

فحش ویب سائٹ دیکھنا اور فحش فلمیں بنانا قانونی طور پر جُرم ہے۔

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 ستمبر 2015 ء): ابو ظہبی حکام نے عوام کو ایک سخت وارننگ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فحش ویب سائٹس دیکھنے اور فحش مواد بنانا قانوناً جُرم ہے لہٰذا اس جُرم کے مرتکب افراد کو کم از کم 6 ماہ قید اور ایک لاکھ درہم جرمانہ کیا جائے گا. حکام کا کہنا ہے کہ مجرموں کو بآسانی ڈھونڈ نکالا جا سکتا ہے. ایک بیان کے مطابق جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ سکیورٹی حکام کے پاس اتنی ٹیکنالوجی موجود ہے کہ وہ فحش ویب سائٹ کا استعمال کرنے والے مجرموں کو ڈھونڈ نکالیں پھر چاہے وہ کہیں بھی ہوں.

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی سسٹم کی مدد سے حکام نے حال ہی میں اس جُرم میں 6 افراد کو گرفتار کیا ہے، عربی اخبار کے مطابق ”ابوظہبی میں موجود سکیورٹی حکام اس قسم کے جرائم کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے، سکیورٹی حکام کے پاس ٹیکنالوجی موجود ہے جس کے ذریعے وہ اس جُرم میں ملوث افراد تک پہنچ سکتے ہیں. حال ہی میں تجربہ کار آفیسرز نے غیر ملکی اتھارٹی کی مدد سے 6 افراد کے تمام کوائف کا پتہ لگایا اور گرفتار کر لیا.“ بیان کے مطابق فحش مواد بنانے اور دیکھنے والے افراد کو 6 ماہ قید جبکہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ درہم جرمانے کی سزا سنائی جائے گی.