خادم الحرمین کا زخمی حجاج کو سرکاری خرچے پرمقامات مقدسہ لے جانے کا اعلان

ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:12

خادم الحرمین کا زخمی حجاج کو سرکاری خرچے پرمقامات مقدسہ لے جانے کا ..

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد نے گذشتہ شام مسجد حرام میں کرین کے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہری رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے گورنر مکہ شہزادہ خالد الفیصل سے بھی تعزیت کی ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے تمام زخمیوں کے سرکاری سطح پر علاج کے اعلان کے بعد زخمی عازمین حج کو مقدمات مقدسہ پر لے جانے کا بھی سرکاری سطح پر اہتمام کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

عر ب میڈیا کے مطابق گورنرمکہ شہزادہ خالد الفیصل نے ہفتے کو علی الصباح اسپتالوں میں کرین حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہزادہ خالد الفیصل نے کہا کہ حکومت تمام زخمیوں کے سرکاری سطح پرعلاج کے ساتھ ساتھ ان کے مناسک حج کی ادائی کے لیے مقامات مقدسہ پر لے جانے کا بھی خصوصی اہتمام کرے گی۔ گورنر مکہ نے بتایا کہ کرین حادثے کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مسجد حرام کے حصے کو دو روز کے اندر اندر مرمت کرلیا جائے گا۔ اس کے علاوہ حادثے کی تحقیقات کے لیے دو الگ الگ ٹیمیں بھی بنائی گئی ہیں جو جلد ہی اپنی رپورٹس سے حکومت کو آگاہ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :