مارٹینا ہنگس اور لینڈر پیس نے یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:29

مارٹینا ہنگس اور لینڈر پیس نے یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا

نیویارک۔12ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) مارٹینا ہنگس اور لینڈر پائس نے یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں سوئس انڈو جوڑی نے بیتھائن میٹک سینڈز اور ثام قیوری کو شکست دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں سوئٹزلینڈ کی مارٹینا ہنگس اور بھارت کے لینڈر پائس نے امریکا کی بیتھائن میٹک سینڈز اور ثام قیوری کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 ، 3-6 اور 10-7 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔