سلمان خان کیس‘ہائی کورٹ میں نئی پیپر بک جمع ‘سماعت 15ستمبر تک ملتوی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:57

سلمان خان کیس‘ہائی کورٹ میں نئی پیپر بک جمع ‘سماعت 15ستمبر تک ملتوی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)بولی ووڈ سٹار سلمان خان کے خلاف 2002ء میں دائرہونے والے ہٹ اینڈ رن کیس سے متعلق نئی پیپر بک ممبئی ہائی کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔تاہم فاضل عدالت کی طرف سے مقدمے کی سماعت 15ستمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔زرائع کے مطابق سلمان خان کے وکیل امیت ڈیسائی نے نئی پیپر بک کی جانچ پڑتال کے لئے عدالت سے وقت لیا ہے۔

واضح رہے پیپر بک مقدمے سے متعلقہ تمام کاغذات ،ثبوتوں،زیریں عدالت کے فیصلے اوردیگر دستاویزات کے ہمراہ ہائی کورٹ رجسٹری کی طرف سے تیار کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اپیل میں پیپر بک دونوں پارٹیوں کی طرف سے عدالت میں پیش کی جاتی ہے۔رپورٹ کے مطابق اداکار کی طرف سے سیشن کورٹ کے حکم کے خلاف دائر کردہ اپیل کی سماعت جسٹس اے آر جوشی کی عدالت میں ہوئی۔واضح رہے اداکار سلمان خان کو انکے خلاف ممبئی ہٹ اینڈ رن کیس میں سیشن کورٹ کی طرف سے6مئی کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی۔زرائع کے مطابق اداکار کے وکیل امیت ڈیسائی کی طرف سے پرانی پیپر بک میں سے چند اہم دستاویزات کے غائب ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔مذکورہ اعتراض کے باعث فاضل عدالت کی طرف سے نئی پیپر بک تیار کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔