شاندار کیریئر کی اہم ترین فلم ہے ، شاہد کپور

ہفتہ 12 ستمبر 2015 13:57

شاندار کیریئر کی اہم ترین فلم ہے ، شاہد کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ شاندار میرے کیریئر کی اہم ترین فلم ہے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ فلم شاندار میرے کیریئر کی اہم ترین فلم ہے انہوں نے کہا کہ فلم کی کہانی دلچسپ ہے جو یقیناً مداحوں کو پسند آئے گی فلم کی ہدایات وکاس بہل نے دی ہیں فلم 22 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔