سندھ، بشیر بروہی کے تفتیشی ٹیم کے سامنے سنسنی خیز انکشافات

ہفتہ 12 ستمبر 2015 14:20

سندھ، بشیر بروہی کے تفتیشی ٹیم کے سامنے سنسنی خیز انکشافات

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) سابق ڈی آئی جی موٹر وے بشیر میمن کے بھتیجے کے اغوا کے مرکزی کردار اور شرجیل میمن کے منیجر بشیر بروہی نے تفتیشی ٹیم کے سامنے سنسنی خیز انکشافات کیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم کے سامنے بشیر بروہی نے اعترافی بیان میں کہا کہ شرجیل میمن اور فرید جان سرہندی کے کہنے پر محکمہ جنگلات کی 1200ایکڑ زمین پر قبضہ کیا، جس کا مقدمہ 2011 میں درج ہوا تھا،بشیر بروہی نے تفتیشی ٹیم کے سامنے سابق ڈی آئی جی بشیر میمن کے بھتیجے کو اغوا کر کے 75 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشیر بروہی نے بتایا کہ وہ 2013 میں بطور پولیس کانسٹیبل بھرتی ہوا، 2015میں اسے غیر حاضری پر نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا،ذرائع کے مطابق بشیر بروہی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ایک ہفتے میں ارسال کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :