لاس اینجلس،فلم کی شوٹنگ کے دوران طیارہ تباہ،دو افراد ہلاک ،ایک شدید زخمی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 14:29

لاس اینجلس،فلم کی شوٹنگ کے دوران طیارہ تباہ،دو افراد ہلاک ،ایک شدید ..

لا س اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) امریکی ریاست لاس اینجلس میں ٹام کروز کی فلم ”مینا“ کی شوٹنگ کے دوران ایک جہاز حادثہ کا شکار ہونے سے دو افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کولمبیا کے علاقے میڈلین میں پیش آیا،مرنے والوں میں ایک امریکی فلمی پائلٹ ایلن ڈیوڈ پرون اور کولمبیا کے کارلوس برل شامل ہیں جبکہ ساتھی پائلٹ جمی لی گارنڈ زخمی ہوا۔

پرون کو حال ہی میں فضائی فوٹو گرافی کے بارے میں ورائٹی فنکاروں میں شامل کیا گیا ہے۔وہ لاس اینجلس میں ہیلی نیٹ ٹیکنالوجیز کے بانی تھے جو قانون نافذ کرنے والے اور دیگر سرکاری اداروں کو فضائی نگرانی کی خدمات فراہم کرتی ہے، وہ مختلف فلموں کے لیے بھی کام کر چکا ہے۔مقامی حکام کا خیال ہے کہ دو انجن والا یہ طیارہ خراب موسم کے باعث آلٹو ڈی لا کلیریٹا کے پہاڑ پر تباہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :