فلم ” تماشا“ کا نیا ٹریلر 22ستمبر کو ریلیز کیا جائیگا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 14:46

فلم ” تماشا“ کا نیا ٹریلر 22ستمبر کو ریلیز کیا جائیگا

ممبئی ۔12ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ کی نئی فلم ” تماشا“ کا نیا ٹریلر 22ستمبر کو ریلیز کیا جائیگا ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹریلر کی لانچ کا اعلان پروڈیوسر ساجد ناڈیا والا نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ” تماشا“ ایک زبردست فلم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہدایتکار امتیاز علی ، اداکار رنبیر کپور، دپیکاپڈوکون اور اے آر رحمان کے ساتھ ملکر کام کرنے کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم کی ریلیز کا انہیں شدت سے انتظار ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ فلم 27نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔