ہماقریشی عید اپنے گھر والوں کے ساتھ نہیں منا سکیں گی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 14:50

ہماقریشی عید اپنے گھر والوں کے ساتھ نہیں منا سکیں گی

ممبئی ۔12ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ ہماقریشی اپنے مصروف شیڈول کے باعث عید اپنے گھر والوں کے ساتھ نہیں منا سکیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہما قریشی اپنی نئی فلموں کی عکسبندی کے سلسلے میں بہت زیادہ مصروف ہیں اور وہ لندن میں دو ماہ تک ہالی وڈ فلم کے ہندی ورژن کی عسکبندی کے بعد براہ راست گوایندر کی فلم میں کام کرنے کیلئے راجستھان پہنچی ہیں۔

اداکارہ اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے رواں سال اپنے گھر والوں کے ساتھ عید نہیں منا سکیں گی ۔ اداکارہ نے خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی عرصے سے اپنے گھر والوں سے دور ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کام کے ذریعے محظوظ ہو رہی ہیں تاہم دن کے اختتام پر وہ اپنے گھر والوں کو یاد کرتی ہیں۔