جنوبی وزیرستان:امریکی ڈرون حملے میں 7 دہشت گرد ہلاک،2 زخمی
ہفتہ 12 ستمبر 2015 14:52
وانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)پاک افغان سرحدی علاقے جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں 7 دہشت گردہلاک اور2 زخمی ہوگئے ،دہشت گردوں کا خفیہ ٹھکانہ بھی مکمل طور پرتباہ ہوگیا،ہلاک ہونے والوں کا تعلق القاعدہ کے ”خطاب“ گروپ سے ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقے جنوبی وزیرستان کے خفیہ مقام پر امریکی جاسوس طیارے نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے،ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ کے ”خطاب “ گروپ سے ہے ،امریکی جاسوس طیارے کی کئی گھنٹے پروازیں جاری رہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، پولیٹیکل انتظامیہ نے امریکی جاسوس طیارے کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں انتہائی مطلوب 7 دہشت گرد مارے گئے ہیں اور2 زخمی ہوئے ، ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشت گرد آرمی پبلک سکول اور بنوں جیل حملے سمیت دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے،واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں جس میں 2 اہم کمانڈروں سمیت 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.