اسلام آباد : ضرب عضب 95 فیصد مکمل ہو گیا، بھارت نے سرحدی خلاف ورزیوں میں اضافہ کر دیا۔ مشیر خارجہ سر تاج عزیز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 ستمبر 2015 15:19

اسلام آباد : ضرب عضب  95 فیصد مکمل ہو گیا، بھارت نے سرحدی خلاف ورزیوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 ستمبر 2015ء) : مشیر خارجہ پاکستان سر تاج عزیز نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب 95 فیصد تک مکمل کر لیا ہے جبکہ دوسری جانب مودی حکومت نے سرحدی خلاف ورزیوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دئے ہیں جکہ دوران آپریشن 60 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیاں بڑھتی جارہی ہیں پاکستان کی خارجہ پالیسی میں گذشتہ 10 سالوں میں متعدد اُتار چڑھاؤ آئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی اندرونی حالات کے تحت بنتی ہے متوازن خارجہ پالیسی کے لیے ضروری ہے کہ ملک معاشی اور سیاسی اعتبار سے مستحکم ہو.

متعلقہ عنوان :