پیرس سینٹ جرمن اور بورڈیز کے درمیان میچ 2-2 سے برابر رہا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 16:00

پیرس سینٹ جرمن اور بورڈیز کے درمیان میچ 2-2 سے برابر رہا

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار12ستمبر ۔2015ء ) فٹبال کلب پیرس سینٹ جرمین اور بورڈیز کے درمیان ہونے والا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-2 گولز سے برابر ہو گیا ۔ پیرس سینٹ جرمین اور بورڈیز کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ دیکھنے کو ملا ۔

(جاری ہے)

سینٹ جرمین ٹیم کی جانب سے ایڈینسن کیوانی نے پہلا گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلا دی لیکن حریف ٹیم نے جلد ہی شاندار گول داغ کر مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا ۔ اس کے بعد کھیل کے 34ویں منٹ میں کیوانی نے ایک مرتبہ پھر بورڈیز کی گول پوسٹ پر بھرپور حملہ کر کے دوسرا گول سکور کیا ۔ کھیل کے آخری لمحات میں بورڈیز کی ٹیم نے دوسرا گول سکور کر کے مقابلہ دو دو گول سے برابر کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :