حرم شریف میں کرین حادثے میں زخمی ہونیوالے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی گئی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 16:08

مکہ مکرمہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) حرم شریف میں کرین حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے پاکستانیوں کی فہرست جاری کردی گئی ، حرم حادثے میں زخمی ہونیوالے 7 پاکستانی النور ہسپتال ، 5 کنگ فیصل الشیشہ ہسپتال جبکہ 10 کنگ عبدالعزیز الظاہر ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو حکومت کی طرف سے حرم شریف حادثے میں زخمی ہونیوالوں کی فہرست کے مطابق النور ہسپتال میں زیر علاج پاکستانیوں میں سیف اللہ جان ولد نور محمد ، ضیاء اللہ ولد سیف اللہ جان ، غلام زہرہ زوجہ علی افسر ، اللہ بخش ولد عبدالرحمن ، عابد حسین ولد محمد خان ، امان اللہ ولد محمد رضا ، عبدالحق ولد عبدالرحمن شامل ہیں ۔

کنگ فیصل الشیشہ ہسپتال میں زیر علاج پاکستانیوں میں سکینہ جان زوجہ خیر زمان ، امام صفدر زوجہ سنگین خان ، امبارو بی بی زوجہ امام صفدر ، تاجرہ ولد عبدالرشید ، نوید زہرہ زوجہ محمد ممتاز مرزا جبکہ کنگ عبدالعزیز الظاہر ہسپتال میں زیر علاج پاکستانیوں میں رخسانہ ارشد زوجہ ارشد محمد ، صداقت بیگم زوجہ انور اللہ ، زاہد شاہ ولد کچکول ، قادر گل ولد نور گل جبکہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے اصغر خان ، کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے بکھملی خان ، کراچی سے تعلق رکھنے والی زرینہ پروین ، پشاور سے تعلق رکھنے والی رخسانہ بی بی ، کراچی سے تعلق رکھنے والے تسلیم احمد اور گجرات سے تعلق رکھنے والے محمد فاروق شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان حج میڈیکل مشن ہسپتال میں زیر علاج آسیہ بی بی زوجہ محمد کامران شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :