ڈوپلیسی کی دورہ بھارت میں شرکت تاحال غیر یقینی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 16:34

ڈوپلیسی کی دورہ بھارت میں شرکت تاحال غیر یقینی

کیپ ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز فاف ڈوپلیسی کی فٹنس مسائل کے باعث دورہ بھارت میں شرکت تا حال غیر یقینی صورت حال کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

سو فیصد فٹ نہ ہونے کے باوجود کرکٹ ساؤتھ افریقہ سلیکشن کمیٹی نے انہیں تینوں سیریز کے سکواڈز میں شامل کیا ہے۔ ڈوپلیسی گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل پریکٹس کے دوران گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہو گئے تھے جس کے باعث وہ کیویز کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔