کرین حادثے کے باوجود حج معمول کے مطابق ہو گا،سعودی عرب

مسجد الحرام کے متاثرہ حصوں کی آئندہ چند روز میں مرمت کردی جائیگی،اعلیٰ سعودی عہدیدار

ہفتہ 12 ستمبر 2015 17:52

کرین حادثے کے باوجود حج معمول کے مطابق ہو گا،سعودی عرب

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) سعودی عرب کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں کرین گرنے کے حادثے کے باوجود حج معمول کے مطابق ہوگا۔ اس حادثے میں ایک سو سے زیادہ عازمین حج جاں بحق ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی سے گفتگومیں اپنانام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سعودی عرب کے اس اعلیٰ عہدیدارنے بتایاکہ کرین کا حادثہ حج پر اثر انداز نہیں ہوگا اور مسجد الحرام کے متاثرہ حصوں کی آیندہ چند روز میں مرمت کردی جائے گی،حج کے مناسک واعمال یقینی طور پر معمول کے مطابق جاری رہیں گے،ان کا کہناتھا کہ حج کی ادائیگی کیلئے دنیا بھر سے قریباً آٹھ لاکھ فرزندان توحید مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں،مناسکِ حج کا آغاز اکیس ستمبر کوشروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :