کراچی : شہریوں نے ایم کیو ایم کی ہڑتال کی کال مسترد کر دی، بہادر شہریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ترجمان رینجرز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 ستمبر 2015 17:56

کراچی : شہریوں نے ایم کیو ایم کی ہڑتال کی کال مسترد کر دی، بہادر شہریوں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 ستمبر 2015 ء) : رینجرز کے ترجمان نے کراچی کے پرامن شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی یوم سوگ کی اپیل کو مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں نیامن دشمنوں کی دھمکیوں کونظر اندازکیا،کراچی کے امن کیلئیےرینجرزاورعوام متحدہیں،ترجمان نے کہا کہ عوام کاتحفظ ہماراعزم ہے۔

ایم کیو ایم نے کارکنوں کی ہلاکت پر سوگ کااعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم رینجرزنے کاروباری مراکز کھلے رکھنے اور ٹرانسپورٹ کی روانی برقراررکھنے پرعوام کو خراج تحسین پیش کیا۔علاوہ ازیں رینجرز نے ایم کیوایم کی جانب سے ہڑتال کی کال کے موقع پر مختلف علاقوں میں زبردستی دکانیں بند کرانے والے ایم کیوایم کے 8شر پسندوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ایم کیوایم کے گرفتار کئے گئے شرپسند عناصر جوبلی،لیاقت آباد 4،اورنگی سیکٹر 5اورکریم آبادمیں تاجروں اور شہریوں کوڈرا دھمکا کرجبری طور پر دکانیں بندکرارہے تھے۔ترجمان رینجرزکا مزید کہناتھا کہ گرفتار عناصر کوجلد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔