چوہدری محمدسرور نے لاہور کی د ویونین کونسل سے تحر یک انصاف کے امیدواروں کی دستبرداری کا نوٹس لے لیا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 18:29

چوہدری محمدسرور نے لاہور کی د ویونین کونسل سے تحر یک انصاف کے امیدواروں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے لاہور کی د ویونین کونسل سے تحر یک انصاف کے امیدواروں کی دستبرداری کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تحر یک انصاف لاہور کے آرگنائزر شفقت محمو دسے رپورٹ طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے لاہور کی یوسی 107اور 163سے تحر یک انصاف کے چیئر مین اور وائس چیئر مین کے امیدواروں کی اچانک دستبرداری کا سخت نوٹس لے لیا ہے اور سارے معاملے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے شفقت محمود سے مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :