Live Updates

بیرسٹر سلطان چودھری نے راجہ نصیر کو ڈپٹی آرگنائزر پی ٹی آئی سعودی عرب مقرر کردیا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 18:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے راجہ نصیر کو ڈپٹی آرگنائزر پی ٹی آئی سعودی عرب مقرر کردیا ہے انھوں نے یہ اعلان کشمیر پی ٹی آئی سعودی عرب کے چیف آرگنائزر چوہدری صغیر سے یہاں اسلام آباد میں ایک ملاقات میں کیا۔ انھوں نے چوہدری صغیر کو ہدایت کی کہ وہ رکنی سازی 30 اکتوبر تک مکمل کر لیں۔

تاکہ بعد ازاں تنظیم سازی کا عمل بھی مکمل کیا جاسکے۔ دریں اثناء بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی اسلام آبادکی طرف سے اپنے اعزازمیں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی اور عمران خان کی طرف سے بتائے گئے چار میں سے تین حلقوں کے ناتائج نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ صرف دھاندلی ہی نہیں بلکہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگی بھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اسلئے 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک ہو کر یہ ثابت کر دیں گے ساری پارٹی عمران خان کی قیادت میں متحدہ ہے ۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی مہم بھرپور انداز میں چلائی جائے گی۔ اس موقع پر استقبالیہ میں حلقہ 49 اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے پی ٹی آئی کے سابق امیدوار تنری الیاس مہربان، سردار ظریف خان، راجہ قدیر، چوہدری شبیر، راجہ یسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ عمرران خان ہی ملک کو اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نکال سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی محروم طبقات کو آگے لائے گی اور نوجوان پاکستان اور آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں تبدیلی لائیں گے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں اٹھانے کے لئے اپنی کو ششیں جاری رکھے ہو ئے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات