اسلام آباد پولیس نے دامن کوہ کے قریب گاڑی سے اسلحہ برآمدکرلیا، 4ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

ایس ایس پی سا جد کیا نی کابہتر کارکردگی پر ہیڈ کانسٹیبل سمیت 3اہلکاروں کے لیے نقدانعام کا اعلان

ہفتہ 12 ستمبر 2015 20:10

اسلام آباد پولیس نے دامن کوہ کے قریب گاڑی سے اسلحہ برآمدکرلیا، 4ملزمان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد میں دامن کوہ کے قریب کوہسار ناکے پر چیکنگ کے دوران گاڑی سے اسلحہ برآمد،پولیس نے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو کوہسار ناکے پر پولیس نے ایک مشکوک کار کو روکا جس کی تلاشی کے دوران دو پستول اور 150 گولیاں برآمد ہوئیں ، پولیس نے گاڑی میں سوار چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ کوہسار منتقل کر دیا جہاں ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس ترجمان کے مطابق دوران سپیشل چیکنگ نا کہ دامن کو ہ پر پولیس نے تین ملزمان سے اسلحہ و ایمو نیشن بر آمد کرلیا۔

ایس ایس پی اسلام آ باد نے نا کہ ڈیو ٹی پر ما مور عملہ کو تعریفی اسنا د اور نقدا نعاما ت دینے کا اعلان کر تے ہو ئے کہا کہ جو پولیس افسر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گااور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گا ان کی بھی اسی طرح حوصلہ افزائی کی جائیگی اور جو ناقص کارکردگی دکھائے گا ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایس ایس پی اسلام آ باد سا جد کیا نی نے اچھی کارکردگی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے پر ناکہ دامن کو ہ پکٹ پر ڈیوٹی سر انجام دینے والے ملازمین ہیڈ کنسٹیبل عمرحیا ت،یا ر محمد اور امتیاز کنسٹیبلا ن کے لیے نقدانعام کا اعلان کیا ہے۔

پولیس نے دوران چیکنگ ملزمان زاہد محمود ، طا لب اور محمد با بر سے غیر قانونی اسلحہ چار پسٹل متعدد روند رکھنے پر ان کو گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف تھا نہ کو ہسار میں مقدمات در ج کر لیے گئے ۔ مزید تفتیش جا ری ہے۔ ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور آئندہ بھی ان کی بھی گرفتاری کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جو پولیس افسران جرائم کے انسداد کیلئے موثر اقدامات کریں گے، کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں گے اور جرائم کا قلع قمع کریں گے ان کی حوصلہ افزائی ک کی جا ئے گی او ر جو ناقص کارکردگی میں ملوث ہونگے ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی

متعلقہ عنوان :