اسلام آباد فوڈ کنٹرول کمیٹی نے ناقص صفائی پر کیپٹن کک ریسٹورنٹ یونائیٹڈ بیکرز کو سیل کر دیا

سپر مارکیٹ کے مشہور فاسٹ فوڈ منچز سمیت متعدد ریسٹورنٹس کو بھاری جرمانوں کی سزائیں

ہفتہ 12 ستمبر 2015 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں عوام کو ناقص اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فراہم کرنے والے بڑے ہوٹلوں ، ریسٹورنٹس ، بیکریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کاسلسلہ جاری ہے ، اسلام آبادفوڈ کنٹرول کمیٹی نے وفاقی دارالحکومت میں جناح سپر میں واقع کیپٹن کک ریسٹورنٹ، سپر مارکیٹ میں یونائیٹڈ بیکرز کو گندگی اور ناقص انتظامات پر سیل کر دیا جبکہ متعدد ریسٹورنٹس کو بھاری جرمانے کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو فوڈ کنٹرول کمیٹی اور اسلام آباد انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت کے مختلف ہوٹلوں اور بیکریوں پر چھاپے مارے، اس دوران جناح سپر میں کیپٹن کک ریسٹورنٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کر دیا گیا جبکہ جناح سپر میں ہی ایٹریورریسٹورنٹ کو ناقص صفائی اور گندے برتن استعمال کرنے پر 50ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ سپر مارکیٹ میں واقع یونائیٹڈ بیکرز کو گندگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کر دیا اور من چیز فوڈ کو 30 ہزارروپے جرمانہ کیا، سیکٹر ایف ایٹ میں چائنہ ٹاؤن ریسٹورنٹ کو گندگی اور غلاظت پر 20ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا

متعلقہ عنوان :