مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مکہ کرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار

ہفتہ 12 ستمبر 2015 20:12

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مکہ میں کرین حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک سانحہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اس حادثے کا نشانہ بننے والے افراد کو اﷲ تعالیٰ نے شہادت کے رتبے سے نوازہ ہے۔

(جاری ہے)

بلاشبہ ان کے درجات بلند ہیں تاہم ان عوامل کا پتا لگایا جانا انتہائی ضروری ہے جو اس کے محرکات بنے ۔ محض آندھی اور بارش سے کرین کا گر جانا بہت سارے سوالات کو جنم دیتا ہے۔اتنی اہم جگہ پر تعمیراتی کام کے دوران مشینری کی تنصیب میں ایسی غیر ذمہ داری کیوں برتی گئی جواس ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنی ۔علامہ ناصر نے اس سانحہ میں شہید ہونے والوں کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :