رشین اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ،اعجازالرحمان اور عباس پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے چاندی کا تمغہ جیت لیا

ہفتہ 12 ستمبر 2015 21:00

رشین اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ،اعجازالرحمان اور عباس پر مشتمل پاکستانی ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)اعجاز الرحمان اور احمد عباس پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے رشین اوپن ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں ڈبلز ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن (پی ٹی ایف) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں چار پاکستانی باؤلرز شرکت کر رہے ہیں، اعجاز الرحمان اور احمد عباس نے متاثر کن کھیل پیش کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ اعجاز الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ چیمپئن شپ میں یورپ سمیت وسطی ایشیا کی ٹاپ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں اسلئے ڈبلز ایونٹ میں چاندی کا تمغہ ٹیم کی بڑی کامیابی ہے، سنگلز ایونٹس میں بھی تمغے جیتنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے