رائیونڈ تبلیغی مرکز میں حکومت کی جانب سے بائیومیٹرک سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 ستمبر 2015 21:18

رائیونڈ تبلیغی مرکز میں حکومت کی جانب سے بائیومیٹرک سسٹم نصب کرنے کا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12ستمبر 2015 ء) حکومت نے رائیونڈ تبلیغی مرکز میں بائیومیٹرک سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کیا جانب سے لاہور میں رائے ونڈ تبلیغی مرکز میں بایو میٹرک سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے رائیونڈکے تبلیغی اجتماع کے شرکا کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ بھی رکھا جائے گاجبکہ اجتماع میں آنے والوں کی خفیہ کیمروں سے خصوصی نگرانی بھی کی جائے گی۔اس کے علاوہ تبلیغی مرکز کے اندر اور اطرف میں مستقبل بنیادوں پر سرچ آپریشن بھی کیا جائے گاجبکہ ان تمام حساس سکیورٹی معاملات کے حوالے سےتبلیغی مرکز کی انتظامیہ کو باقائدہ اعتماد میں لیا جائے گا۔