پوری قوم کو دو قومی نظریہ پراکٹھا کریں گے ، بھارت کی جانب سے جنگ کی دھمکیاں محض پاکستان کو ڈرانے کیلئے ہے ، لسانیت ، صوبائیت اور فرقہ واریت کو ختم کرنے کے لیے قوم کو نظریہ پاکستان پر اکٹھا کرنا ضروری ہے ، پاکستان کے نصاب تعلیم سے دوقومی نظریہ نکالنے کی کوششیں کی جارہی ہیں دوقومی نظریہ پر قوم کی تربیت کریں گے تو پھر ضرب عضب کی ضرورت نہیں پڑے گی
مقررین کا جماعۃ الدعوۃ شعبہ اساتذہ کے زیر اہتمام ’’دفاع پاکستان میں نظریہ پاکستان کا کردار ‘‘سیمینار سے خطاب
ہفتہ 12 ستمبر 2015 21:21
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) مقررین نے کہا ہے کہ پوری قوم کو دو قومی نظریہ پراکٹھا کریں گے ، بھارت کی جانب سے جنگ کی دھمکیاں محض پاکستان کو ڈرانے کے لیے ہے ، لسانیت ، صوبائیت اور فرقہ واریت کو ختم کرنے کے لیے قوم کو نظریہ پاکستان پر اکٹھا کرنا ضروری ہے ، پاکستان کے نصاب تعلیم سے دوقومی نظریہ نکالنے کی کوشیں کی جارہی ہیں پاکستان کی تاریخ کو مسخ کرکے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے،دوقومی نظریہ پر قوم کی تربیت کریں گے تو پھر ضرب عضب کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
ہفتہ کو جماعۃ الدعوۃ شعبہ اساتذہ کے زیر اہتمام ’’دفاع پاکستان میں نظریہ پاکستان کا کردار ‘‘ کے عنوان سے ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے کیا نظریہ پاکستان آڈیٹوریم ایف نائن پارک میں ہونے والے سیمینار سے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمن مکی ، تحریک جوانان پاکستان کے سربراہ عبداﷲ گل، شعبہ اساتذہ جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ طلحہ سعید ، پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے رہنما ڈاکٹر زعفران الہی، صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن محمدافضل، سابق ڈائریکٹر راولپنڈی بورڈ مامون حسین ، حافظ مسعود کمال محمد بلال و دیگر نے خطاب کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.