پولیس پر فائرنگ، حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے 6 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

muhammad ali محمد علی ہفتہ 12 ستمبر 2015 21:47

پولیس پر فائرنگ، حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے 6 کارکنوں کیخلاف مقدمہ ..
حیدرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12ستمبر 2015 ء) پولیس پر فائرنگ کرنے پر حیدر آباد میں ایم کیو ایم کے 6 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حیدر آباد میں زبردستی دکانیں بند کروانے، عوام کو دھمکانے اور پولیس پر فائرنگ کے الزام میں ایم کیو ایم کے 6 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے مسلح کارکن حیدرآباد میں پٹھان کالوںی میں زبردستی دکانیں بند کروا رہے تھے۔ اس دوران جب پولیس وہاں پہنچی تو ایم کیو ایم کے کارکن پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے وہاں سے فرار ہوگئے۔