Live Updates

`سابقہ میئر لاہور خواجہ احمد حسان کے مقابلہ میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے کاغذات واپس لے لئے

کاغذات واپس لینے کے بعد خواجہ احمد حسان بلا مقابلہ یو سی 107 کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں تاہم حتمی سرکاری نتیجہ آنا باقی ہے`

ہفتہ 12 ستمبر 2015 21:55

`سابقہ میئر لاہور خواجہ احمد حسان کے مقابلہ میں تحریک انصاف کے امیدواروں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) سابقہ میئر لاہور خواجہ احمد حسان کے مقابلہ میں تحریک انصاف کے امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لئے جس پر خواجہ احمد حسان بلا مقابلہ یو سی 107 کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں تاہم حتمی سرکاری نتیجہ آنا باقی ہے۔ اس سے قبل یو سی 135 سے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے بھائی اعجاز سکھیرا بھی بلا مقابلہ چیئرمین یونین کونسل منتخب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

خواجہ احمد حسان نے اپنی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اسے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کی محنت اور اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ہونا قرار دیا ہے۔ خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا کہ اہل لاہور اور پنجاب کے عوام میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف سے محبت کرتے ہیں۔ وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے جبکہ ان کے مخالف امیدواروں کو ان کی پارٹی کی جانب سے زبردست تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری سرور نے امیدوار چیئرمین اور وائس چیئرمین کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے جس میں ابتدائی طور پر رانا اصغر کا کہنا تھا کہ ان پر دباؤ تھا لیکن چوہدری سرور نے اس موقف کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات