پولیس اور رینجرز کا اسلام آباد میں مشترکہ آپریشن خوش آئند ہے ،سرکاری اداروں میں کالی بھیڑوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے

امید وار چیئرمین سرائے خربوزہ ملک امتیازکا بیان

ہفتہ 12 ستمبر 2015 22:08

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) امید وار چیئرمین سرائے خربوزہ ملک امتیاز نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ ، پولیس اور رینجرز کی طرف سے اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خوش آئند ہے ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کالی بھیڑوں کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں ملک امتیاز نے کہا کہ اسلام آباد میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے وزارت داخلہ نے اہم فیصلے کیے ہیں جن کی روشنی میں پولیس اور رینجرز جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن قابل تحسین ہے ۔ امتیاز ملک نے کہا کہ وفاقی پولیس ایک تو شہر میں قیام امن کیلئے اقدامات کررہی ہے تو دوسری جانب پولیس ایسے افراد کو بھی حراساں کررہی ہے جن کے پاس اسلح کے لائسنس ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لائسنس ہونے کے باوجود لوگوں کے اسلحہ قبضے میں لے لئے جاتے ہیں اور بھاری رشوت لے کر واپس کیے جاتے ہیں ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پولیس میں ایسی کالی بھیڑوں کے خلاف بھی آپریشن کریں جو ادارے کی ساکھ کو بدنام کرنے کا باعث بن رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :