کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں القاعدہ کا نیٹ ورک سرگرم ہونے کا انکشاف

ٹارگٹ کلنگ میں القاعدہ کے 3 گروپ ملوث ہیں،عمر کاٹھیو عرف جلال الدین نامی شخص تینوں گروپوں کی کمانڈ کررہا ہے۔ سکیورٹی حکام

ہفتہ 12 ستمبر 2015 22:37

کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں القاعدہ کا نیٹ ورک سرگرم ہونے کا انکشاف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں القاعدہ کا نیٹ ورک سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹارگٹ کلنگ میں القاعدہ کے 3 گروپ ملوث ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق تینوں گروپوں کا سراغ لگا لیا گیاہے۔عمر کاٹھیو عرف جلال الدین نامی شخص تینوں گروپوں کی کمانڈ کررہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے تین گروپس ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

ضلع ایسٹ اور ساؤتھ میں ایک گروپ وارداتیں کر رہا ہے۔ضلع ویسٹ میں دوسرا گروپ جبکہ ضلع کورنگی اورلانڈھی میں تیسرا گروپ ٹارگٹ کلنگ کی ورداتیں کر رہا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تینوں گروپ ایک کالعدم تنظیم سے بھی رابطے میں ہیں، تینوں گروپوں کی کمانڈ عمر کاٹھیو عرف جلال الدین کے ہاتھ میں ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ورداتوں میں ملوث تمام دہشتگردوں کی تفصیلات اکھٹی کی جا رہی ہیں، جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔