وزیراعظم کے حکم پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے نندی پوری پراجیکٹ کی تحقیقات میں ایم ڈی نندی پوری پاور پراجیکٹ کو ذمہ دار قرار دیدیا

ایم ڈی محمد محمود نے چین سے تربیت یافتہ 24 انجینئرز کو تعینات ہی نہیں کیا،مرضی کے انجینئرز لگائے، رپورٹ وزارت پانی و بجلی کو ارسال

ہفتہ 12 ستمبر 2015 22:54

وزیراعظم کے حکم پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے نندی پوری پراجیکٹ کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف کے حکم پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے نندی پوری پراجیکٹ کی تحقیقات میں ایم ڈی نندی پوری پاور پراجیکٹ کو ذمہ دار قرار دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے حکم پر بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے نندی پور پراجیکٹ کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں جس میں ایم ڈی نندی پور پاور پراجیکٹ کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی محمد محمود نے چین سے تربیت یافتہ 24 انجینئرز کو تعینات ہی نہیں کیا۔ ایم ڈی نے اپنی مرضی کے انجینئرز لگائے۔ رپورٹ وزارت پانی و بجلی کو ارسال کر دی گئی۔ وزارت جلد اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :