ڈی جی رینجرزسے راج ناتھ سنگھ کی ملاقات کی رپورٹ وزارت خارجہ کو ارسال
ہفتہ 12 ستمبر 2015 22:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)ڈی جی رینجرزپنجاب کی بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ ملاقات کی رپورٹ وزارت خارجہ کو بھجوا دی گئی ،ڈی جی رینجرز پنجاب پاکستان واپسی پر دورہ کے حوالے سے وزیر اعظم اور آرمی چیف کو بھی بریفنگ دیں گے۔
(جاری ہے)
ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی رینجرز کی بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کی رپورٹ وزارت خارجہ کو بھجوا دی گئی ہے،نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر نے ملاقات کے حوالے سے رپورٹ وزارت خارجہ کو بھجوائی۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی کی راج ناتھ سنگھ سے ملاقات مثبت رہی ہے ،ملاقات کے دوران ڈی جی رینجرز نے پاکستانی موقف بھرپور طریقہ سے اٹھایا ہے۔ڈی جی سطح کے مذاکرات میں ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کے حوالے سے بریک تھرو کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز پنجاب پاکستان واپسی پر دورہ کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو بریفننگ دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.