47ارب خرچ کر کے ایک یونٹ بجلی پیدا نہ کرسکنے والے حکمرانوں کو قوم مسترد کر دے،بدیانت قیادت سنگین چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی بجائے نئے وعدوں سے قوم کو گمراہ رہی ہے،نا اہل صوبائی حکومتیں آپریشن ضرب عضب کی عظیم قربانیوں کے ثمرات کو ضائع کر رہی ہیں ،حکمرانوں کے پاس قرض پر قرض لینے کے سوا کوئی معاشی ویژن نہیں
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنر ل خرم نواز گنڈا پور کی سنٹرل کونسل کے سہ ماہی اجلاس میں گفتگو
ہفتہ 12 ستمبر 2015 23:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنر ل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ نندی پور منصوبے میں قوم کے خون پسینے کے جمع شدہ ٹیکسوں کے 47ارب روپے خرچ کر کے ایک یونٹ بھی بجلی پیدا نہ کرسکنے والے حکمرانوں کو قوم مسترد کر دے ،یہ وقت جعلی جمہوریت نہیں ملک بچانے کا ہے ۔نا اہل صوبائی حکومتیں آپریشن ضرب عضب کی عظیم قربانیوں کے ثمرات کو ضائع کر رہی ہیں ۔
یہ حکمران جب تک بر سر اقتدار رہیں گے خون بہتا رہے گا ،بے گناہ مرتے رہیں گے ،بدیانت قیادت دہشت گردی،معیشت،غربت داخلی و خارجی خطرات کے سنگین چیلنجز کا مقابلہ نہیں کر سکتی البتہ نئے وعدے کر کے قوم کو مزید گمراہ ضرورکر سکتی ہیں ۔ حکمرانوں کے پاس قرض پر قرض لینے کے سوا کوئی معاشی ویژن نہیں۔(جاری ہے)
وہ ہفتہ کو یہاں مرکزی سیکرٹریٹ میں عوامی تحریک پنجاب کی سنٹرل کونسل کے سہ ماہی اجلاس میں گفتگو کررہے تھے ۔
اس موقع پر بشارت جسپال ،فیاض وڑائچ،میجر(ر) محمد سعید،تنویر اعظم سندھو ،راجہ زاہد ،راجہ ندیم ،عارف چوہدری ودیگر عہدیاران بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فرسودہ نظام کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے۔ عوامی خوشحالی اور فلاح و بہبود کی منزل حاصل کرنے کیلئے احتجاج کے ساتھ انتخاب کی حکمت عملی بھی اپنا رہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا بدلہ اور کرپٹ سسٹم کا خاتمہ ہماری جدوجہد میں شامل ہے جس سے ایک انچ پیچھے ہٹے ہیں نہ ہٹیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آئین کے پہلے 40آرٹیکل پر عمل ہو جائے تو کوئی شخص بھوکا سوئے گا اور نہ ہی بغیر چھت کے رہے گااور نہ انصاف سے محروم رہے گا۔موجودہ حکمران صرف آئین کے پسندیدہ حصوں پر عمل کرتے ہیں ۔ ہمارا انقلاب بنیادی آئینی حقوق پر عملدرآمد کروانا ہے ۔مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.