امریکی دلہن کو شادی یادگار بنانا مہنگا پڑ گیا

دلہن گھوڑے پر بیٹھی ہی تھی کہ گھوڑے نے بھاگنا شروع کر دیا اور دلہن اوندھے منہ ساحلی ریت پر جا گری امریکی دلہن کی گھوڑے سے گرنے کی تصاویر اور ویڈیو نے سوشل میڈیا میں دھوم مچا دی

اتوار 13 ستمبر 2015 10:32

امریکی دلہن کو شادی یادگار بنانا مہنگا پڑ گیا

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) شادی زندگی بھر کیلئے یادگار لمحہ ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس کو مزید خاص بنانے کیلئے الگ انداز اپناتے ہیں ، ایسا ہی امریکی دلہن نے کیا لیکن نتیجہ کچھ اچھا برآمد نہیں ہوا۔لارین مھافی نامی امریکی دلہن شادی کے موقع پر اپنے فوٹو گرافر سے تصاویر بنا رہی تھی اس موقع پر اس نے گھوڑے پر بیٹھ کر تصویر بنانے کا ارادہ کیا جوکہ دلہن کو کافی مہنگا پڑا۔

ساحل سمندر پر تصاویر بناتے وقت سب عزیز قریب ہی موجود تھے کہ اسی موقع پر ایک گھڑ سوار وہاں آیا اور دلہن کو گھوڑے پر بیٹھ کر تصویر بنانے کی پیشکش کی۔دلہن نے گھوڑے پر بیٹھ کر تصویر بنانے کو خوب قرار دیا اور فیصلہ کیا کہ وہ شادی کے جوڑے میں ملبوس ہو کر اس گھوڑے پر بیٹھ کر تصویر بنائے گی جوکہ زندگی بھر کیلئے یادگار بن جائے گی۔

(جاری ہے)

دلہن یہ سوچ کر گھوڑے کی سواری کے لیے اس کے اوپر بیٹھی ہی تھی کہ گھوڑے نے اچانک بھاگنا شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دلہن اوندھے منہ ساحلی ریت پر جا گری ۔

خیر امریکی دلہن کے لیے یہ لمحہ زندگی بھر کے لیے یاد گار تو بن گیا لیکن منفی مقبولیت میں ، اس موقع پر امریکی دلہن کے عزیز بھی قریب موجود تھے جنہوں نے اس منظر کو اپنے کیمرے اور ویڈیو ریکارڈر میں قید کرلیا۔امریکی دلہن کی گھوڑے سے گرنے کی تصاویر اور ویڈیو نے سوشل میڈیا میں دھوم مچا دی ۔

متعلقہ عنوان :