جیکی شروف کا فلم ”ہیرو“دیکھنے سے انکار

فلم اسکریننگ میں نہیں آؤں گا‘فلم کی ریلیز کے بعد عام لوگوں کی طرح ٹکٹ لے کر سنیما آکر دیکھوں گا‘جیکی شروف

اتوار 13 ستمبر 2015 10:32

جیکی شروف کا فلم ”ہیرو“دیکھنے سے انکار

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکار جیکی شیروف نے حال ہی میں سلمان خان کی پروڈکشن میں بننی فلم ’ہیرو‘ کو دیکھنے سے انکار کردیا ۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق اداکار سورج پنچولی کا کہنا تھا کہ انہوں نے فلم کی ریلیز سے قبل اداکار جیکی شیروف کے لیے خاص اسکریننگ کا انتظام کیا تھا مگر انہوں نے شرکت سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

سورج نے بتایا کہ جیکی شیروف کا کہنا تھا کہ وہ اس اسکریننگ میں نہیں آئیں گے بلکہ فلم کی ریلیز کے بعد عام لوگوں کی طرح ٹکٹ لے کر سنیما میں دیکھنے کے لیے جائیں گے۔یاد رہے کہ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننی فلم ’ہیرو‘ 1983 میں ریلیز سبھاش گھئی کی فلم ہیرو کا سیکوئل ہے۔ پرانی فلم میں جیکی شیروف نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جس کے بعد ان کا کیرئیر کامیابی کی طرف رواں دواں ہوگیا تھا۔2015 کی فلم ’ہیرو‘ میں سورج پنچولی کے ہمراہ سنیل شیٹھی کے بیٹی اتھیا شیٹھی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :