رنبیر کی فیملی کی کترینہ کی والدہ سے ملاقات کی خبر

رنبیر اور کترینہ کا رشتہ ابھی اس مقام پر نہیں پہنچا کہ والدین سے ملنے کی نوبت آئے‘قریبی ذرائع

اتوار 13 ستمبر 2015 10:36

رنبیر کی فیملی کی کترینہ کی والدہ سے ملاقات کی خبر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء)بالی وڈ میں کبھی کبھی گپ شپ کا بازار اتنا گرم ہوتا ہے کہ لوگ ہر دھوئیں کو آگ سمجھنے لگتے ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ رنبیر کپور کی فیملی نے کترینہ کے ساتھ ان کی شادی کی تاریخ طے کرنے کے لیے لندن میں کترینہ کی والدہ سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم کپور خاندان کے قریبی ذرائع نے اس خبر کو سراسر غلط قرار دیا اور کہا کہ ایسی کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور یہ بھی کہ رنبیر اور کترینہ کا رشتہ ابھی اس مقام پر نہیں پہنچا کہ والدین سے ملنے کی نوبت آئے۔ذرائع کی مانیں تو رشی کپور ’ہاوٴس فل تھری‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں لندن میں تھے۔چلیں مان لیتے ہیں لیکن ان دونوں کے مداحوں کو اس خوش خبری کا بے صبری سے انتظار رہے گا۔