پروڈکشن کے میدان میں سلمان خان کو پہلی ہی بار میں جھٹکا لگنے کا خدشہ

فلم”ہیرو“ کی سکرپٹ سے لیکر عطیہ اور سورج کی اداکاری پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں ایک زمانے میں مادھوری کو ایک فلم کے لیے سلمان خان سے زیادہ رقم ادا کی گئی تھی

اتوار 13 ستمبر 2015 10:38

پروڈکشن کے میدان میں سلمان خان کو پہلی ہی بار میں جھٹکا لگنے کا خدشہ

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) بظاہر یہ نظر آ رہا ہے کہ پروڈکشن کے میدان میں اترنے والے سلمان خان کو پہلی ہی بار میں جھٹکا لگنے والا ہے کیونکہ اپنے دوستوں کے بچوں عطیہ شیٹی اور سورج پنچولی کے ساتھ ان کی فلم ’ہیرو‘ ریلیز ہو چکی ہے اور اس کی رپورٹ کچھ اچھی نہیں۔فلم کی سکرپٹ سے لے کر عطیہ اور سورج کی اداکاری پر بھی سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

اب انڈسٹری کے ’دبنگ خان‘ یاروں کے یار کہے جاتے ہیں اور دوستی میں نفع نقصان کہاں دیکھتے ہیں۔سلمان خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر ہیروئن بھی پروڈیوسر کو ہٹ فلم دے تو انھیں بھی موٹی فیس دینے پر پروڈیوسرز کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔اب حال ہی میں اداکار انوپم کھیر نے اپنے ٹی وی شو پرمادھوری دکشت سے بات کرتے ہوئے یہ کہا تھا کہ ایک زمانے میں مادھوری کو ایک فلم کے لیے سلمان خان سے زیادہ رقم ادا کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جب سلمان خان سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو انھوں نے قدرے حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہا انھیں نہیں لگتا کہ یہ سچ ہے۔ویسے سلمان صاحب اتنے حیران ہونے کی ضرورت نہیں ایک بار آپ ہی نے کہا تھا کہ بالی وڈ میں جو چلتا ہے وہی بکتا ہے۔ آج آپ کا دور ہے تو کیا لیکن اْس زمانے میں انڈسٹری میں مادھوری ہی دکھائی بھی دیتی تھیں اور چلتی بھی تھیں۔

متعلقہ عنوان :