لاہور انٹرسکول اینڈ انٹرکالجز گیمز کا چھٹا ایڈیشن رواں سال 9 سے 13 نومبر تک پنجاب اولمپک سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے

اتوار 13 ستمبر 2015 12:22

لاہور انٹرسکول اینڈ انٹرکالجز گیمز کا چھٹا ایڈیشن رواں سال 9 سے 13 نومبر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13ستمبر۔2015ء) لاہور انٹرسکول اینڈ انٹرکالجز گیمز کا چھٹا ایڈیشن رواں سال 9 سے 13 نومبر تک پنجاب اولمپک سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

آرگنائزرز کے مطابق گیمز میں شرکت کیلئے شہر بھر کے تمام سکولز اور کالجز کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں اور وہ 9 اکتوبر تک اپنی شرکت کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ گیمز میں شریک طالبات کے درمیان ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، بیس بال، باسکٹ بال، باڈی بلڈنگ، باکسنگ، سائیکلنگ، جمناسٹکس، ہینڈبال، ہاکی، جوڈو، جو جٹسو، کراٹے، کک باکسنگ، رگبی، سکوائش، سوئمنگ، مشین روئنگ، نیٹ بال، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، رسہ کشی، والی بال، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ اور ووشو کے مقابلے ہوں گے۔